امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں

امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کو پورا کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔

واشنگٹن نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں، جنگ بندی کو بھی مذاکرات سے مشروط کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایک جوہری تنصیب تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایران کے صرف ایک جوہری مرکز کو فعال رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔