غزہ شہر پر اسرائیلی حملے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

غزہ شہر پر اسرائیلی حملے سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غزہ میں لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اسرائیل نے شدید ترین حملہ کر دیا، رواں ماہ میں غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر مقرر کیے جانے والے محمد عودہ کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس کی تصدیق تنظیم کی جانب سے نہیں کی گئی۔

جنگی طیاروں نے غزہ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں واقع رہائشی عمارت پر بمباری کی، چند منٹ بعد ایک اور جنگی طیارے نے ایک اور رہائشی عمارت پر میزائل داغا، غزہ شہر کا مغربی حصہ اس وقت انتہائی گنجان ہو چکا ہے کیونکہ مشرقی غزہ کا بڑا علاقہ نام نہاد زرد لکیر میں شامل کیا جا چکا ہے۔