عید کے روز بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 7 فلسطینی شہید

عید کے روز بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 7 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، غزہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے نے شہر کے مرکزی علاقے میں میونسپل پارک کے قریب عمر المختار سٹریٹ پر واقع الاسرا ٹاور کے اطراف ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے دو میزائل داغے۔