لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے۔ گولہ باری، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شہید

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے۔ گولہ باری، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شہید

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں میں باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد شہید ہو گئے، لبنان کی وزارت صحت نے متعدد حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیدا کے علاقے اللوبیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 1 شخص شہید 1 زخمی ہوا، نبیطیہ میں اسرائیل کے لبنانی فوج کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ کے لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 10 راکٹ فائر کیے گئے، مغربی الجلیل میں اسرائیلی سائرن بجائے جانے کی تصدیق ہوئی۔