اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے اندھا دھند فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے اندھا دھند فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 31 سالہ امجد جواد شہید ہو گئے، امجد جواد کا تعلق الخلیل شہر سے تھا۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینی شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روک دیا، فائرنگ کے اس واقعے کے حالات و اسباب فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں، فائرنگ کے واقعات اور گرفتاریوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ایک اور فلسطینی نوجوان 26 سالہ عماد ہارون کو بھی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب شہید کردیا تھا۔