دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو داد دینی چاہیے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا۔
ایک بیان میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، ایرانی قیادت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ملک کیلئے جان قربان کریں۔
انہوں نے کہا قیادت کی اپیل پر 50 لاکھ ایرانیوں نے مادر وطن پر جان قربان کرنے کیلئے خود کو پیش کیا، یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ نہ تو ایران نے کبھی روس سے اسلحہ مانگا اور نہ ہی کبھی روس کی جانب سے ایران کو اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔