لبنانی فوج کے کمانڈر دورہ پاکستان پر روانہ ہو گئے: برطانوی خبر ایجنسی

لبنانی فوج کے کمانڈر دورہ پاکستان پر روانہ ہو گئے: برطانوی خبر ایجنسی

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا میں ثالثی کی کوششیں کررہا ہے، لبنانی آرمی چیف فلیلڈ مارشل عاصم منیرکی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان ایران، امریکا میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

خیال رہے حالیہ ہفتوں میں جنگ کے اثرات لبنان تک بھی پہنچے ہیں، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔