دفاع کا حق رکھتے ہیں، ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دینگے: نیتن یاہو

دفاع کا حق رکھتے ہیں، ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دینگے: نیتن یاہو

سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ تہران کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیے، تاہم اگر ایران نے دوبارہ حملے کرنے کی غلطی دہرائی تو اسرائیل پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ اس حق کا استعمال بھی کرے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مؤقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور گفتگو میں بھی احترام کے ساتھ پیش کیا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل اپنی سلامتی اور دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔