جلد بازی پر مبنی غلط فیصلوں سے عالمی توانائی نظام متاثر ہوگا: باقر قالیباف

جلد بازی پر مبنی غلط فیصلوں سے عالمی توانائی نظام متاثر ہوگا: باقر قالیباف

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے اثرات پوری دنیا کی منڈیوں پر مرتب ہوں گے۔

باقر قالیباف کے مطابق غلط اقدامات کے نتیجے میں عالمی توانائی کی مارکیٹیں بری طرح متاثر ہوں گی اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کرنے والے ممالک ایک طویل اور پیچیدہ صورتحال میں پھنس سکتے ہیں، جو ایک نہ ختم ہونے والی دلدل بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حملہ آور برسوں تک اس صورتحال سے نکلنے میں ناکام رہ سکتے ہیں، جبکہ آخر میں دنیا ایک بالکل مختلف ایران دیکھے گی۔