دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹ کام نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کوئی کنٹرول نہیں، آبنائے ہرمز آمدورفت کیلئے کھلا ہوا ہے۔
امریکی سینٹ کام نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کیلئے محفوظ گزر گاہیں قائم کی ہیں، گزر گاہیں ناکہ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے والے تمام جہازوں کیلئے کھلی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 2 ماہ میں سو سے زائد جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا، امریکی فوج کسی بھی ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے امریکا نے دوبارہ حملے کئے تو زیادہ سخت ردعمل ملے گا۔