دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔
عالمی میڈیا نے بھی ایران سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایرانی دارالحکومت میں اب تک کسی ممکنہ معاہدے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی، ایرانی حکام کی جانب سے کسی معاہدے کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان یا اعلان جاری نہیں ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ اور کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے معاشی مسائل نے عوام کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ فوری طور پر جنگ کے خاتمے اور حالات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔