دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) ایران جنگ کے سیاسی حل کے قریب پہنچنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ یورپی اتحادیوں اور جی7 ممالک کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سابق نیٹو پالیسی منصوبہ ساز فابریس پوتھیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت جاری رکھنے کے لئے عملی تعاون طلب کر سکتے ہیں، چھ ماہ کے دوران امریکا اور جی 7 ممالک کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد مفاہمت کا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔
فابریس پوتھیر نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس جی7 اجلاس میں شرکت کا متبادل نہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مکمل نیک نیتی کے ساتھ شریک ہوں گے یا یہ تسلیم کریں گے کہ یورپی اتحادی اور دیگر جی7 ممالک اس جنگ میں شامل ہونے سے ہچکچا رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں جنگ کے پس منظر، منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے عمل سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔