دبئی: شیخ زاید روڈ پر ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، قابو پا لیا گیا

دبئی: شیخ زاید روڈ پر ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، قابو پا لیا گیا

خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس، سول ڈیفنس اور امدادی ٹیموں نے چند منٹوں میں آگ بجھا دی، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جس کیلئے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی زیر مرمت منزل پر لگی تھی، آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔