دنیا
خلاصہ
- بیروت: (دنیا ینوز) سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عظیم فتح پر ایرانی عوام، مزاحمتی قوتیں اور آزادی کے خواہاں ممالک مبارکباد کے مستحق ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران کی یہ کامیابی خطے میں استقامت اور مزاحمت کی اہم مثال ہے، لبنان اور اسرائیل کے درمیان کوئی بھی مذاکرات صرف باہمی سکیورٹی امور تک محدود رہنے چاہیئں۔
نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی، اسلحہ، قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور اقتصادی معاملات لبنان کے اندرونی مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے اندرونی معاملات پر صرف لبنانی ہی بات کریں گے، اندرونی معاملات کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔