یورپی یونین کا ایران سے فوری پابندیاں نہ ہٹانے کا اعلان

یورپی یونین کا ایران سے فوری پابندیاں نہ ہٹانے کا اعلان

یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کلاس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حالات سازگار ہوں گے تو رکن ممالک پابندیاں اٹھانے کے امکان پر غور کریں گے، تاہم فی الحال ایسا کرنے کا وقت نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس وقت ایران کے خلاف متعدد پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے، ان پابندیوں کا ہدف 700 سے زائد ایرانی افراد اور ادارے ہیں، جن پر سفری پابندیاں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے سمیت مختلف اقدامات نافذ ہیں۔

یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے مستقبل کا انحصار ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پیش رفت اور ممکنہ معاہدے پر ہوگا۔