دنیا
خلاصہ
- برجنسٹاک: (دنیا نیوز) اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے پر عمل کیلئے امریکہ اور ایران کے مندوبین برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے، اس موقع پر ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ برجنسٹاک میں ہونے والی بات چیت میں فریقین کے کون سے مندوبین شرکت کریں گے، اور یہ ملاقات کس نوعیت کی ہوگی۔
سوئس حکومت نے میٹنگ سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی، میٹنگ میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق بات بھی نئے اعلامیہ سے نکال دی گئی ہے۔