دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دیا جائے گا وعدہ خلافی ہوئی تو ہم بھرپور ردعمل دیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا سپریم لیڈر نے ہمیں معاہدے کی شقوں اور شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر مخالف فریق کی جانب سے بد نیتی، معاہدے کی خلاف ورزی یا حد سے زیادہ مطالبات سامنے آئے تو ہم دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایک بار سبق سکھایا جا چکا ہے اگر وہ دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس بار انہیں اس سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔