امریکہ، خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی

امریکہ، خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی

وزارتی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دیرپا علاقائی امن کیلئے ایران کے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور پراکسی گروپوں سمیت تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔

جی سی سی ممالک نے ایران پر عراق میں پراکسی گروپوں کی حمایت کا الزام لگایا اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی، امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا، پاکستان اور قطر کے ثالثی کردار کی تعریف کی۔