یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری

یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس، سپین، پرتگال اور یونان میں جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

فرانس میں جنگلاتی آگ کے باعث تقریباً 5 ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا، سپین کے کاتالونیا اور کاسٹیلون کے جنگلات میں بھی آتشزدگی کے باعث متعدد علاقوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

پرتگال میں جنگلاتی آگ سے 13 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے جنوبی علاقوں میں بھی نئی ہیٹ ویو جاری ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 15 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

عالمی موسمیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی یورپ میں آئندہ دنوں کے دوران جنگلاتی آگ کا خطرہ بدستور برقرار رہ سکتا ہے۔