ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ

امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس نے عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

امریکی صدر کا اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چار سال کے اندر امریکی سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا لیکن سٹاک مارکیٹ کا یہ ہدف صرف ایک سال کے اندر ہی حاصل ہو گیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔