اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے امریکی اقدام خطے میں طاقت کا توازن متاثر کرے گا، واشنگٹن کو ترکیہ کو بطور انعام جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرنی چاہئے، ترکیہ کے صدر طیب اردوان اسرائیل کی تباہی چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر سے اختلافات کی تردید کردی، انہوں نے کہا امریکا اور اسرائیل کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف رائے ہے، بیشتر معاملات پر ہماری سوچ ایک جیسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بہتر ہیں۔