ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی فٹ بالر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بہترین فٹ بالر کو میدان سے باہر کرنا غیرمنصفانہ فیصلہ تھا کیونکہ اس نے کوئی فاؤل پلے نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ کارڈ کے معاملے پر فیفا کے صدر سے بات کی اور فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی، تاہم انہوں نے فیفا کو کسی مخصوص فیصلے کی ہدایت نہیں دی، ان کے بقول فیفا کی متعلقہ کمیٹی نے فیصلہ کیا اور یہ بہتر فیصلہ تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں رکوا ئیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی شامل ہے، ان کے مطابق دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور یہ تنازع کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی کہا کہ جنگ رکوانے سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے نیٹو اجلاس میں بات ہوگی، فریقین مسئلے کے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی دباؤ محسوس کر رہے ہیں، ان کے مطابق روس اور یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔