دنیا
خلاصہ
- تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
جنوری 2025ء میں شام کے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل نے شام کے سیکڑوں مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، آبادکاروں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار شام میں داخل ہو چکے ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی حکومت جنوب مغربی شام میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں بستیاں قائم کرنے کی اجازت دے، یہودیوں کی بستیاں قائم ہونے سے ان علاقوں پر کنٹرول مزید مضبوط ہوگا۔