خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کی فضائی حدود شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے کی سرکاری تقریبات کے باعث مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق اتوار کو ہونے والی تقریبات کے دوران پروازوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے جاری کردہ شیڈول کے تحت آج تہران کے مہر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام معمول کی پروازیں معطل رہیں گی تاکہ دارالحکومت میں عوامی تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
منگل کے روز مہر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گا جبکہ امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بدستور بند رہے گا، 9 جولائی کو شمال مشرقی شہر مشہد کی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہاشمی نژاد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آخری تقریب کے دوران تمام فضائی آپریشن معطل رہیں گے، 7 اور 8 جولائی کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔