دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد نے ملاقات کی جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ ایران مذاکرات کے عمل اور دیگر علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا، خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی جاری مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور محفوظ بحری آمدورفت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔