ٹرمپ کی ایران کو جوہری معاہدے پر جلد فیصلہ کرنے کی وارننگ

ٹرمپ کی ایران کو جوہری معاہدے پر جلد فیصلہ کرنے کی وارننگ

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے افزودہ جوہری مواد حاصل کر رہا ہے، ایران یا تو معاہدہ کر لے، ورنہ امریکا کسی نہ کسی طریقے سے یہ معاملہ مکمل کر لے گا، اور یہ کام امریکا کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایک گھنٹے کے اندر ایران کے پلوں اور توانائی کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ ان کے بقول، اگرچہ سابق حکومت ختم ہو چکی ہے، تاہم موجودہ حکومت پہلے سے بہتر ہے۔