امریکی بحری بیڑہ ابراہام لنکن بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

امریکی بحری بیڑہ ابراہام لنکن بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی بحری بیڑے کی پوزیشن میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔ 22 جون اور 5 جولائی کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر کے تقابلی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو ایس ایس ابراہام لنکن، جو پہلے ایران کی بندرگاہ چابہار سے تقریباً 140 کلومیٹر دور بحیرۂ عمان میں موجود تھا، اب تقریباً 207 کلومیٹر جنوب کی جانب بحیرۂ عرب میں منتقل ہو چکا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے پر مبنی ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس بحری نقل و حرکت کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔