دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران کو اس کا ذمہ دارقرار دیا۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی فراہمی اور علاقائی سلامتی کے خلاف جارحیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت سے متعلق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) July 7, 2026
ماجد الانصاری نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات بند کرے جو علاقائی سلامتی، بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر اس حملے اور اس سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری مکمل طور پر ایران عائد کرتا ہے۔