دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سابق عہدیدار ڈیوڈ ڈیس روشز نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے ایرانی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
پینٹاگون میں نیٹو آپریشنز کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ ڈیس روشز نے کہا مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا نے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل کیا گیا۔
ڈیوڈ ڈیس روشز نے کہا کہ ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا گیا، ایران پر لازم تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت میں مداخلت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو وہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط سے ہٹ کر نئی صورتحال قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، یہ صدر ٹرمپ کے لئے ناقابل قبول ہے اسی لیے حملے کیے گئے ہیں۔