دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ ضرور لے گی۔
ایک بیان میں کمانڈر جنرل علی کا کہنا تھا کہ قاتلوں سے قصاص لیں گے اور ان کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے، دشمن ایرانی قوم کے غم کو ہرگز اس کی کمزوری نہ سمجھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے بہادر فوجی جوان دشمن کی نیندیں حرام کر دیں گے اور جلد یا بدیر ان دہشت گردانہ جرائم کے ذمہ دار عناصر سے انتقام لے کر رہیں گے۔