قطری و اماراتی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

قطری و اماراتی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام کے فروغ اور جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل سے وابستہ رہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو بھی ضروری قرار دیا گیا۔

قطری وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوحہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہو۔