عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندری سلامتی کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جانا چاہئے جو کشیدگی میں اضافے یا بحری جہاز رانی کی سلامتی اور تحفظ کو خطرے میں ڈالے۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ بغداد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔