ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا

ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا

رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ایسے وقت میں چین بھیجی جا رہی ہے جب ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور خطے میں کشیدگی بھی عروج پر ہے۔

دریں اثنا، سمندری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی کمپنی ونڈوارڈ کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے 9 ایرانی آئل ٹینکروں نے ایک مقام پر اپنا آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (AIS) عارضی طور پر بند کر دیا۔

ماہرین کے مطابق اس نظام کے بند ہونے سے جہازوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ پابندیوں سے بچنے کے لیے اس طریقۂ کار کو بعض اوقات استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔