دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ عائد کی جانے والی امریکی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد جمعرات کو رات 8 بجے سے شروع کر دیا جائے گا۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی جانب آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے بحری جہازوں پر عائد ناکہ بندی کو نافذ کریں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج ایسے تمام جہازوں کی علاقائی سمندری راستوں سے محفوظ آمدورفت کی حمایت جاری رکھے گی جو اس ناکہ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
سینٹ کام کے مطابق ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ 13 اپریل سے 18 جون تک جاری رہنے والی ابتدائی ناکہ بندی کے بعد کیا گیا ہے۔