نیتن یاہو کی حملے کی صورت میں ایران کو سخت جواب کی دھمکی

نیتن یاہو کی حملے کی صورت میں ایران کو سخت جواب کی دھمکی

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی قیادت کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اسرائیل پر کسی بھی نوعیت کا حملہ ہوا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ اسرائیل پر حملہ ہوگا اور وہ خاموش رہے گا ، وہ وقت گزر چکا ہے جب اسرائیل پر حملے ہوتے تھے اور اس کی جانب سے فیصلہ کن ردِعمل نہیں دیا جاتا تھا۔