دنیا
خلاصہ
- مسقط: (دنیا نیوز) عمان نے سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عمان نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون اور عالمی بحری اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔
عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے لیے غیرجانبدار اور شفاف تعاون جاری ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں محفوظ، آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے عالمی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام ناگزیر ہے۔