امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین

امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین

ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں معمول اور محفوظ بحری آمدورفت کو جلد از جلد بحال کیا جائے، خلیجی خطے میں دوبارہ بڑھتی فوجی کشیدگی پر بیجنگ کو گہری تشویش ہے۔

لین جیان نے کہا کہ تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہیں، کسی بھی نئی کشیدگی سے بے گناہ شہریوں کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ملحقہ ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا احترام کیا جانا چاہئے، آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزاد جہازرانی کی بحالی عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ تمام فریقین مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کریں۔