بھارت میں ایرانی نائب سفیر کی طلبی، بھارتی شہری کی ہلاکت پر احتجاج

بھارت میں ایرانی نائب سفیر کی طلبی، بھارتی شہری کی ہلاکت پر احتجاج

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بھارتی سرکاری عہدیدار کے مطابق ایران کے نائب سفیر کو اس واقعے پر وضاحت اور احتجاج کے لیے طلب کیا گیا۔

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے آئل ٹینکروں پر حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے یہ ملاقات کی گئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایرانی نائب سفیر کو بھارتی وزارتِ خارجہ سے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا بھارتی شہری اس آئل ٹینکر کے عملے کا رکن تھا جسے عمانی سمندری حدود میں ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے، جن میں چھ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق ایران نے سمندر میں دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب نے اس حملے کی تصدیق بھی کی ہے۔