عمان کے قریب ایک اور آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل حملے کی زد میں آگیا

عمان کے قریب ایک اور آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل حملے کی زد میں آگیا

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے حملے کی تصدیق کر دی، حملہ جہاز کے دائیں جانب انجن روم کے حصے پر کیا گیا، عملہ محفوظ رہا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل بھی عمان کے علاقے لیما کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملہ ہوا تھا، عمان نے سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن پر اپنی ذمہ داریوں سے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی اپیل کردی۔

عمانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کیلئے غیرجانبدار اور شفاف تعاون جاری ہے۔