اردن کا ایران سے آنے والے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

اردن کا ایران سے آنے والے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

اردنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے بدھ کو علی الصبح ایرانی حدود سے آنے والے 3 بیلسٹک میزائلوں کو اس وقت نشانہ بنا کر تباہ کیا جب وہ اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

فوج کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں ایرانی فوج نے کہا کہ اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، یہ حملہ اس کے فوجی آپریشن تھنڈر بولٹ کے ساتویں مرحلے کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں، اس کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایران کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔