ڈیموکریٹک سینیٹرز نے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر بحث شروع کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیموکریٹک سینیٹرز نے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر بحث شروع کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیموکریٹ ارکان نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی اور بل میں شامل اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کی شقیں قابل قبول نہیں۔

رائے شماری میں سینیٹ نے 50 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے بل پر بحث شروع کرنے کی مخالفت کی، 100 رکنی ایوان میں بحث کے آغاز کیلئے 60 ووٹ درکار تھے جس کے باعث بل آگے نہ بڑھ سکا۔

یہ ان چند قانون سازی اقدامات میں سے ایک ہے جنہیں ہر سال منظور کیا جانا ضروری سمجھا جاتا ہے، یہ بل صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 1.15 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کے بڑے حصے کی منظوری سے متعلق تھا۔