جنوبی ایران میں امریکا نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں: ایرانی میڈیا

جنوبی ایران میں امریکا نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق اہواز، سیریک، بندر عباس، قشم جزیرہ، چابہار اور بمپور میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جنوبی صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک کے قریب امریکی گولے گرے، بندر عباس میں مسلسل 3 دھماکے ہوئے تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق قشم جزیرے میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات ہیں، جنوبی ایران کے علاقے چابہار اور بمپور میں بھی کئی دھماکوں کی اطلاعات دی گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں بھی جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایرانی حکام کے مطابق بندر عباس، ساحلی علاقوں اور خلیج فارس کے جزیروں میں وقفے وقفے سے سنائی دینے والی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آبنائے ہرمز میں جاری تصادم کا نتیجہ ہیں، ایران کے شہر حاجی آباد کے قریب بھی ایک گولہ گرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

جنوب مغربی صوبہ ایلام کے سرحدی شہر میں امریکی حملے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایران کے سب سے بڑے جزیرے کیش آئی لینڈ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔