اردن کے شہر الازرق میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، ایران

اردن کے شہر الازرق میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، ایران

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ اس کے فوجی آپریشن تھنڈر بولٹ کے ساتویں مرحلے کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اس کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایران کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔