امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی کیسے برقرار رکھے گا؟ میڈیا رپورٹ جاری

امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی کیسے برقرار رکھے گا؟ میڈیا رپورٹ جاری

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ لگتا ہے امریکا وہی طریقہ دوبارہ اختیار کرے گا جو مفاہمتی یادداشت سے پہلے اپنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی بندرگاہوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کو امریکی بحریہ روکے گی اور انہیں خبردار کیا جائے گا کہ رک جائیں اور واپس مڑ جائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی جہاز حکم پر عمل نہ کرے تو ماضی میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں امریکی لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں یا ڈرونز نے میزائل داغ کر جہاز کے انجن یا نقل و حرکت کے نظام کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث وہ ناکارہ ہو گیا۔

عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر اسی طرح کی کارروائیاں دوبارہ دیکھنے کو مل سکتی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی داخلی بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران موجودہ نوعیت کی ناکہ بندی کو کئی ماہ تک برداشت کر سکتا ہے۔