آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر منگل کو ہوئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر منگل کو ہوئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

جاری بیان میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا کہ انہیں آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں گزشتہ رات سے تجارتی جہازوں پر ہونے والے تازہ حملوں پر شدید تشویش ہے، جن میں کم از کم 2 بحری کارکن جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر عمان کی سمندری حدود میں 2 تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 2 اماراتی آئل ٹینکرز کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک جہاز کے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہو گیا تھا۔