ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے، اسماعیل بقائی

ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے، اسماعیل بقائی

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا ہر روز ایران کے خلاف دشمنی کا نیا پہلو ظاہر کر رہا ہے، ایرانیوں کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست مسلسل طویل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمزگان حملہ امریکا کے جنگی جرائم کی تازہ ترین مثال ہے، امریکا گزشتہ ساڑھے 4 ماہ سے ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید بتایا کہ ہرمزگان پر امریکی حملے میں رینجر جواد حسن زادہ کے خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔