دنیا
خلاصہ
- ٹورنٹو: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ایئر کینیڈا نے تل ابیب اور دبئی کے لئے اپنی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں، یونان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے دبئی کے لئے پروازیں 31 اگست تک، جبکہ اربیل اور بغداد کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر فرانس نے بیروت کے لئے پروازیں 2 اگست تک معطل کر دی ہیں جبکہ کے ایل ایم نے ریاض، دمام اور دبئی کے لیے پروازیں 15 جولائی تک روک دی ہیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی اور ریاض کے لئے اپنی پروازیں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔