دنیا
خلاصہ
- کویت سٹی: (دنیا نیوز)کویت کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے کم از کم 21 ڈرونز اور 4 کروز میزائلوں کو کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ایرانی حملے میں ملک کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پر نقصان ہوا۔
کویت کی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔