پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے میں امریکی اڈے پر نصب ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا اور وہ ممالک جو اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں، سرخ لکیروں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی، جبکہ اگر دشمن نے حملے جاری رکھے تو ایران فیصلہ کن جوابی کارروائیاں کرے گا۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔