یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

یمنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے "بلاجواز" ہیں اور متعلقہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی تصور کیے جاتے ہیں۔

یمن کی حکومت نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔